Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ زبان و ادبیات اردو، پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر سید عبداللہ یادگاری خطبہ

ادارہ زبان و ادبیات اردو، پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر سید عبداللہ یادگاری خطبہ


ادارہ زبان و ادبیات اردو، پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر سید عبداللہ کی یاد میں ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام۔کیاگیا۔ اوساکا یونیورسٹی جاپان۔میں اردو کے پروفیسر اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر سو یامانے نے اپنے کلیدی خطبے میں ڈاکٹر سید عبداللہ کی علمی خدمات کو خراجٍ تحسین پیش کرتے ہوۓ انہیں محسنٍ اردو قرار دیا۔ انہوں نے جاپان۔میں اردو کے فروغ کے لیے کی جانے والی۔کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ایمریطس اردوٍ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبے میں ادارہ زبان و ادبیات اردو کو ایک کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے یوۓ کہا کہ ڈاکٹر سید عبداللہ کی اردو کے لیے خدمات ناقابلٍ فراموش ہیں۔ استقبالیہ۔کلمات ڈائریکٹر ادارہ زبان وادبیات اردو، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پیش کیے۔ اس موقع پر منہاج یونیورستی لاہور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری کے علاوہ اوساکا یونیورسٹی جاپان کے اساتذہ پروفیسر میاموتو تاکاشی اور پروفیسر ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر اور اوساکا یونیورسٹی میں۔اردو کے طلبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کی۔نظامت ڈاکٹر محمد نعیم نے کی